خانیوال میں مسافر وین میلسی لنک کینال میں جاگری،11افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 10 مئ 2020 08:15am
فائل فوٹو

خانیوال کے قریب سدھنائی میں مسافر وین میلسی لنک کینال میں جاگری،حادثے میں 11افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 1لاپتہ مسافر کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ رات شیخوپورہ  سے میاں چنوں آنے والی گاڑی میلسی لنک کینال میں ڈوب گئی تھی گاڑی میں چوبارہ  اور لیہ کے رہائشی2 بھائیوں اعجاز اور صفدر کی فیملی سوار تھی،خواتین بچوں سمیت گاڑی میں 12افراد سوار تھے،یہ خاندان شیخوپورہ  فوتگی پر گیا تھا اور میاں چنوں ایک مہمان کو چھوڑنے جارہا تھا کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر نہر میں گرگئی۔

ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملنے پر تلاش کا عمل شروع کیا اور11افراد کی لاشیں اور گاڑی کو نہر سے نکال لیا ہے مزید ایک شخص  کی لانعش کی تلاش جاری ہے ۔

ریسکیو ٹیموں نے میلسی لنک کینال میں ڈوبنے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ۔